Delhi Biryani Recipe In Urdu

دہلی بریانی بنانے کی ترکیب

Delhi Biryani Recipe In Urdu

اجزاء:
بکرے کا گوشت ڈیڑھ کلو
چاول باسمتی ایک کلو(بیس منٹ کے لئے بھگو دیں)
دہی تین پاؤ
پیاز کلو(باریک کاٹ کر فرائی کر لیں)
ادرک(پسی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
لہسن(پسی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
کالا زیرہ چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ثابت لونگ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی آٹھ عدد(ایک کھانے کا چمچ کیوڑے میں پسی ہوئی)
بڑی الائچی چار عدد
دار چینی چار ٹکڑے
کڑی پتہ دو عدد
لیموں ایک عدد
زردہ کارنگ چائے کا چمچ
جاوتری جائفل چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے پیاز گھی میں ڈال کر گلابی براؤن کر لیں اور اس کو نکال لیں پھر اس میں گھی میں سادا ثابت گرم مصالحہ ڈال کر گوشت ڈال کر پکائیں اور پانی خشک کر لیں اور پھر ادرک، لہسن ملا کر بھون لیں اس کے بعد تھوڑا تھوڑا دہی ڈال کر بھون لیں۔ آخر جاوتری، جائفل ،کیوڑا، چھوٹی الائچی ڈال کر دم دے دیں۔
#چاول کو تھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ اور لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اُبال لیں، جب چاول دو کنی اُبل جائیں تو چھان لیں، پھر چاول والی دیگچی میں نیچے چاول کی تہہ پھر گوشت کی پھر تلی ہوئی پیاز کی اور پھر چاول کی تہہ لگائیں ۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز، زیرہ، الائچی، جاوتری ،جائفل مکس کر کے ڈال دیں اور پھر رنگ ڈال کر اور لیموں کا رس ڈال کر پندرہ منٹ کا دم لگا دیں۔ سلاد رائتہ اور شامی کباب کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(5334) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Delhi Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Delhi Biryani is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.