Dhaba Murgh Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 7003

ڈھابہ مرغ مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7003

Dhaba Murgh Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 انڈے تین عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 ٹماٹر چار عدد
6 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 کالی مرچ گدری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
10 ہرا دھنیا حسب پسند
11 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ لیں۔
  2. 2 کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں۔
  3. 3 اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور چکن ڈال کر فرائی کریں۔
  4. 4 چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک،ہلدی،ٹماٹر اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  5. 5 جب چکن گلنے پر آ جائے تو تیز آنچ پر بھونتے ہوئے ساتھ ہی انڈے اور کالی مرچ شامل کر لیں۔
  6. 6 گھی علیحدہ ہونے پر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 گرم گرم نان کے ساتھ اس جھٹ پٹ بننے والی ڈش کا مزہ اُٹھائیں۔

(1222) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Masala - مزید چکن کھڑا مصالحہ اور مصالحہ چکن

Urdu cooking recipe of Dhaba Murgh Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dhaba Murgh Masala is a Chicken Masala, and listed in the Masala Chicken. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.