Dilpasand Pasanday Recipe In Urdu

دل پسند پسندے بنانے کی ترکیب

Dilpasand Pasanday Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پسندے آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
5 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
6 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
7 دہی آدھی پیالی
8 میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
9 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
10 سونف آدھا چائے کا چمچ
11 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
12 پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
13 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پسندوں کو صاف دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کرنے رکھ دیں۔
  2. 2 دہی میں نمک،لال مرچ،گرم مصالحہ،کالی مرچ اور پسا ہوا پپیتا ڈال کر ملا لیں اور اس مکسچر کو پسندوں پر لگا کر رکھ دیں۔
  3. 3 میتھی دانہ،کلونجی اور سونف کو پیس کر لیموں کے رس میں ملا لیں۔
  4. 4 کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پسندوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
  5. 5 جب تیل علیحدہ ہونے پر آجائے تو لیموں کے رس میں ملا کر رکھا ہوا مصالحہ شامل کر دیں۔
  6. 6 پسندے مکمل طور پر گل جائے تو ان کے درمیان میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(583) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pasanda - مزید پسندے

Urdu cooking recipe of Dilpasand Pasanday, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dilpasand Pasanday is a Pasanda, and listed in the Pasanda. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.