Dolmeh Recipe In Urdu

دولمہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dolmeh, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dolmeh is a Indian Food, and listed in the india food. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 70 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dolmeh Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

70 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

240 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 بند گوبھی کے نرم پتے 12عدد
2 چاول آدھ پاؤ
3 ٹماٹر باریک کٹے ہوئے آدھ سیر
4 ٹماٹر پوری دو چائے کے چمچ
5 اجوائن ڈیڑھ چائے کا چمچ
6 دار چینی پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ
7 پو دینہ باریک کترا ہوا ایک کھانے کا چمچ
8 سبز دھنیا باریک کترا ہوا ایک کھانے کا چمچ
9 پیاز باریک کٹا ہوا ایک چھوٹا
10 لہسن (موٹے کوٹے ہوئے) تین جوئے
11 تیل ڈیڑھ چائے کا چمچ
12 لیموں کا رس آدھا
13 نمک اور مرچ حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پانی ابال لیں اور بند گوبھی کے پتے کو 30 سیکنڈ کے لئے ابال لیں
  2. 2 پھر ان کا پانی نکال کر ہر پتے کو الگ کر لیں
  3. 3 نمکین پانی میں چاول ابال کر گلا لیں
  4. 4 فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں
  5. 5 پیازوں کو چاولوں میں 1/3حصہ ٹماٹر، ٹماٹر پوری، آدھا چمچ اجوائن، پو دینہ، دھنیا، دار چینی اور 2 جوئے لہسن کے ساتھ شامل کر یں
  6. 6 اچھی طرح مکس کر یں اور دو منٹ کے لئے پکائیں
  7. 7 پین کو آگ سے ہٹالیں اور لیموں کا رس اور نمک مرچ ملائیں
  8. 8 بند گوبھی کے پھیلے ہوئے پتوں میں گول چمچے کی مدد سے فلنگ ڈالیں اور ان کو اچھی طرح ریپ کر کے رولز بنا لیں
  9. 9 جب رولز مکمل ہو جائیں تو ایک بھاری پیندے والے سوس پین میں بچے ہوئے آدھے ٹماٹر بچھائیں
  10. 10 ٹماٹروں کے اوپر رولز کو تر تیب دیں اور باقی ٹماٹر، لہسن اور اجوائن اوپر بچھا دیں
  11. 11 دولماز کے اوپر سوس پین کے سائز کی ایک پلیٹ رکھیں تاکہ پکنے کے دوران وہ پھٹنے نہ پائیں
  12. 12 دو گھنٹے کے لئے نہایت ہلکی آنچ پر ان کو پکنے دیں
  13. 13 سرو کرنے کے لئے دولماز ان کے جوس کے ساتھ پیش کریں

(3855) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Indian Food - مزید انڈین کھانے