Doner Kebab Recipe In Urdu

دونیر کباب بنانے کی ترکیب

Doner Kebab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

80 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

1000 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت 750گرام (چپٹے اور لمبے پارچے بنوائیں)
2 سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
3 دہی کپ
4 انار دانے(کوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ
5 لہسن، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
6 پیاز چار عدد (ایک گلاس پانی کے ساتھ گرائنڈ کر کے رس نکال لیں)
7 نمک حسب ذائقہ
8 سرخ مرچیں (کُٹی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
9 پیپتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
10 کاجو 50گرام
11 بادام 50گرام
12 کریم ایک کپ
13 ڈبل روٹی کی سلائس دو عدد (دودھ میں بھگو دیں)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کے پارچوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں 2کھانے کے چمچے لہسن، ادرک پیسٹ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، پپیتا پیسٹ، دہی اور پیاز کا رس ملا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں
  2. 2 کاجو اور بادام کو پیس کر مکس کر کے گوشت کو مزید 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے دیں
  3. 3 اس کے بعد گوشت کو پیس کر قیمہ بنا لیں
  4. 4 اب اس میں کٹی ہوئی لال مرچیں، ایک کھانے کا چمچہ ادرک پیسٹ اور انار دانہ ڈال کر مکس کر یں
  5. 5 اب ڈبل روٹی کی سلائسز کو بھی نچوڑ کر قیمے کے آمیزے میں شامل کر یں اور قیمے کے کوفتے بنا کر سیخوں پر فاصلے سے پرولیں
  6. 6 انگیٹھی میں کوئلے دھکا کر کوفتے کی سیخوں کو انگیٹھی پر رکھ کر کوفتوں کے گولڈن ہونے تک باربی کیو کر لیں یا تل لیں
  7. 7 مزیدار دونیر کباب تیار ہیں
  8. 8 سرونگ ڈش میں نکال کرنان پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں

متعلقہ پکوان

(2289) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks - مزید پنجابی سموسے، پکوڑے، کباب اور دیگر سنیکس

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Doner Kebab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Doner Kebab is a Punjabi Samosa, Pakora, Kebab Aur Snacks, and listed in the Punjabi Samosa, Pakora, Kabab and snacks. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 80 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.