Double Roti Ka Munchorian Recipe In Urdu

ڈبل روٹی کا منچورین بنانے کی ترکیب

Double Roti Ka Munchorian Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ڈبل روٹی کے سلائس تین سے چار عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
4 بند گوبھی ایک عدد چھوٹی
5 گاجر ایک عدد
6 ہری پیاز تین سے چار عدد
7 پیاز ایک عدد
8 پسی ہوئی کشمیری مرچیں ایک چائے کا چمچ
9 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
10 ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی
11 چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
12 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
13 سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
14 کارن فلار حسب ضرورت
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سلائسز کو ہوا میں خشک کر کے چاپر میں پیسیں پھر اس میں کش کی ہوئی گوبھی اور گاجر ملائیں۔ دبا دبا کر سبزیاں کا پانی نچور لیں۔
  2. 2 پھر اس میں نمک ،لال مرچ ایک چوتھائی پیالی کارن فلار اور ادرک لہسن ملائیں اور چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر  کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 پھیلی ہوئی کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے فرائی کریں اور سنہری ہونے پر اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں چوپ ہری پیاز،باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ،نمک،کٹی ہوئی لال مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ،سرکہ، سویا سوس،چلی ساس اور نمک ڈال کر ملائیں۔ آخر میں آدھی پیالی پانی میں دو کھانے کے چمچ کارن فلار ملا کر اس میں ڈالیں اور تیار کئے ہوئے بریڈ بالز ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کی پیتاں چھڑک دیں۔ تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔
  5. پریزنٹیشن

  6. 1 اس مزیدار ڈش کو رائس نوڈلز کو ساتھ پیش کر کے اس کا لطف دوبالا کر دیں۔

(1062) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Manchurian - مزید منچورین

Urdu cooking recipe of Double Roti Ka Munchorian, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Double Roti Ka Munchorian is a Manchurian, and listed in the manchurian. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.