Double Roti Kay Meethay Tukray Recipe In Urdu

ڈبل روٹی کے میٹھے ٹکڑے بنانے کی ترکیب

Double Roti Kay Meethay Tukray Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

کیلوریز‎

150 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 ڈبل روٹی ایک عدد
2 دودھ ایک پاؤ
3 کھویا آدھ پاؤ
4 بالائی آدھ پاؤ
5 چینی آدھا کلو
6 گری بادام ایک چھٹانک
7 پستہ آدھی چھٹانک
8 پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی
9 کیوڑہ ایک بڑا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ڈبل روٹی کے توس (سلائسوں ) موٹے موٹے کٹوائیں اور ان کے کنارے اگر سخت ہوں تو علیحدہ کر لیں
  2. 2 سلائسوں کو بھی تل لیں پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
  3. 3 جوش آنے کے بعد آہستہ آہستہ پکنے دیں
  4. 4 پک جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں
  5. 5 پسی ہوئی زعفران حل کر دیں
  6. 6 آدھ کلو چینی میں پانی ڈال کر چاشنی بنا لیں
  7. 7 کھوئے کو ریزہ ریزہ کر کے سرخی مائل بھون لیں
  8. 8 بالائی پھینٹ کر کھوئے میں ملا دیں
  9. 9 تلے ہوئے سلائسوں کو زعفران ملے دودھ میں بھگو دیں
  10. 10 کھوئے اور بالائی کو چاشنی میں ملا لیں
  11. 11 انہیں ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور جوش دیں
  12. 12 اسے دودھ میں ڈوبے ہوئے تو سوں پر ڈالیں
  13. 13 جس فرائینگ پین میں توس تلے تھے اور دودھ اور باقی ملغوبہ ڈالا تھا، اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں
  14. 14 ایک حصہ سرخ ہو جائے تو دوسرا رخ پلٹ دیں
  15. 15 دونوں رخ سرخ ہونے پر کیوڑا
  16. 16 پستہ اور بادام ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر لگائیں
  17. 17 طشتری میں ٹکڑے نکال لیں، ورق لگائیں
  18. 18 پستہ اور بادام چھڑکیں اور سیب کی پتلی قاشیں طشتری کے چاروں طرف سجا دیں

متعلقہ پکوان

(2609) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Toast And Slices - مزید ٹوسٹ اور سلائس کے سنیکس

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Double Roti Kay Meethay Tukray, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Double Roti Kay Meethay Tukray is a Toast And Slices, and listed in the toast slices aur double roti. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.