Double Roti Ki Pudding Recipe In Urdu

ڈبل روٹی کی پڈنگ بنانے کی ترکیب

Double Roti Ki Pudding Recipe In Urdu

اشیاء:
ڈبل روٹی پونڈ ایک عدد
دودھ 250لیٹر
انڈے دو عدد
کسٹرڈ پاؤڈر کھانے والے دو چمچے
گھی 50لیٹر یا حسب ضرورت
چینی حسب پسند
ترکیب:
ڈبل روٹی کے توس گھی میں تل کر نکال لیجئے اور ایک ڈش میں ڈال کر ان پر تھوڑا سا اُبلا ہوا دودھ چھڑک دیجئے تاکہ نرم ہو جائیں۔ باقی دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب تین چوتھائی رہ جائے تو چینی ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے۔تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر حل کیجئے اور اسے دیگچی میں ڈال کر خوب اچھی طرح چمچہ چلائیے۔ جب دودھ اور کسٹرڈ یک جان ہو جائیں اور کسٹرڈ ذرا گاڑھا ہوجائے تو انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ پھینٹ کر کسٹرڈ والے دودھ میں ڈال دیجئے۔ جب کسٹرڈ ذرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور اسے ڈبل روٹی کے توسوں کے اوپر اس طرح الٹ دیجئے کہ سارے توس کسٹرڈ میں چھپ جائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(3705) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding - مزید کیک، برائونی، پین کیک، پڈنگ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Double Roti Ki Pudding, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Double Roti Ki Pudding is a Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding, and listed in the Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.