Dragon Shrimps Recipe In Urdu

ڈریگون شرمپ بنانے کی ترکیب

Dragon Shrimps Recipe In Urdu

اجزا:
جھینگے 250 گرام
ادرک 10 گرام
ہرا پیاز 50 گرام
اجینو موتو ایک چھوٹا چمچ
کارن فلور چوتھائی کپ
سویا سوس نصف کپ
انڈے دو عدد
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
ادرک اور پیاز چھیل کر سل پر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں انڈے پھینٹ کرا س میں اجینو موتو، کارن فلور، سویا سوس، پیاز اور ادرک ملا کر اچھی طرح مکس کر کے آمیز ہ بنا کررکھ لیں۔اب ایک برتن میں ایک لیٹر پانی ڈالیں اور تیز آنچ پر اس میں جھینگے ڈال کر سات منٹ ابا لیں۔ ٹھنڈے ہو جانے پر ان کی صفائی کر کے فاضل چیز یں علیحدہ کر دیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر گرم کریں۔ جب گھی ابلنے لگے تو اس میں جھینگے اور سوس والا آمیزہ ڈال کر کفیگر کے ساتھ ملائیں درمیانی آنچ پرپانچ منٹ تک پکائیں اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور دس منٹ تک مزید چولحے پر رکھے رہنے کے بعد نیچے اتار لیں۔ لذیذ ڈش تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(2782) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dragon Shrimps, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dragon Shrimps is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.