Dum Ka Karela Recipe In Urdu

دم کش کریلے بنانے کی ترکیب

Dum Ka Karela Recipe In Urdu

اشیاء:
کریلے آدھ کلو
پیاز آدھ پاؤ
گھی ایک پیالی
املی پچاس گرام
کھوپرا پچاس گرام
ہلدی آدھ چمچ
زیرہ آدھ چمچ
خشک دھنیا پسا ہوا ایک چمچ
تل دو چمچ
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
پسا ہوا لہسن دو چمچ
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب پسند
ترکیب:
کریلوں میں سے بیج نکال دیجئے اور ان میں آدھی املی، ادرک لہسن اور ہلدی بھر دیجئے پھر انہیں پانی میں ڈال کر گلائیے جب کریلے زردی مائل ہو جائیں تو چولہے سے اتار کر انہیں پانی سے نکال لیں اور ان کے اندر بھرا ہوا مصالحہ نکال کر پھینک دیں۔ بقیہ آدھا مصالحہ پیس لیجئے۔ یہ مصالحہ پیس کر ابلے ہوئے کریلوں میں بھر دیجئے کسی پتیلی میں گھی کڑ کڑائیے اور کریلے اس میں ڈال کر تل لیجئے۔ جب خوب اچھی طرح بھن جائیں تو باقی آدھی املی ان میں بھر دیجئے۔ کریلوں کا کڑوا پن دور کرنا بے حد ضروری ہے ورنہ سالن کا ذائقہ بگڑ جاتا ہے یہ کام املی کے گودے سے لیا جاتا ہے اس مرحلے پر املی کا گودا سالن میں ڈالا جاتا ہے جب کریلے گل جائیں اور املی پوری طرح پک جائے اور کریلوں میں مصالحے کی طرح لگ جائے تو دم پر رکھ دیں اور جب سالن گھی چھوڑنے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔مزیدار دم کریلے تیار ہیں۔

متعلقہ پکوان

(4258) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Karela - مزید کریلے پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Dum Ka Karela, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dum Ka Karela is a Karela, and listed in the Bitter melon. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.