Dum Machli Recipe In Urdu

دم بچت مچھلی اور گھیاء بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dum Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dum Machli is a Dum Pukht Machli, and listed in the Dum Pukht Fish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dum Machli Recipe In Urdu

اجزاء:
گھیاء 300گرام
مچھلی چار پیس
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
میتھی دانہ چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چٹکی بھر
دھنیا ۔ زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ذائقہ کے لئے
ہرے دھنیے کے پتے مٹھی بھر(کٹے ہوئے)
ہری مرچیں (چاہیں تو) دو عدد
ترکیب:
گھیوں کو چھیل کر آٹھ پیسز کی صورت میں کاٹ لیں۔ کوئی بھی مچھلی جیسے کے راہو، پوم فریٹ ، سرمئی وغیرہ چلے گی۔ تیل کو کڑاہی میں گرم کر یں اور میتھی دانہ ڈال کر جوش دلائیں۔ جب وہ اپنا جوس چھوڑ دیں تو گھیے ڈال کر ہلاتے ہوئے دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے پکاتے رہیں ۔ اس کے بعد 1کپ پانی ڈال دیں اور ڈھکن دیکر درمیانہ آنچ پر اتنا پکائیں کہ گھیا ء اچھی طرح گل جائے۔ آپ اس کے لئے پریشر ککر سے بھی کام لے سکتے ہیں۔ جب گھیاء گل جائے تو ڈھکن ہٹا کر مچھلی ڈال دیں اورتیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ مچھلی اچھی طرح سے پک جائے۔ اس کے بعد ہرے دھنیے کے پتوں کا چھڑ کاؤ کر یں اور اگر ہری مرچ استعمال کر رہے ہیں تو وہ بھی ڈال لیں۔ پیش کرنے تک ڈھکن دئیے رکھیں۔ یہ ڈش کھانے میں بہت مزیدا راورزود ہضم ہے اور خاص بات یہ کہ پوری فیملی اسے بہت پسند کرے گی۔
4

متعلقہ پکوان

(2542) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dum Pukht Machli - مزید دم پخت مچھلی

More Recipes - مزید تراکیب