Dum Pukht Biryani Recipe In Urdu

دم پخت بریانی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dum Pukht Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dum Pukht Biryani is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dum Pukht Biryani Recipe In Urdu

ضرروی اشیاء:
گوشت ایک کلو
چاول آدھا کلو
دہی آدھا کلو
ادرک ایک ٹکڑا
سیاہ مرچ چند دانے
زیرہ سفید آدھی چمچی چائے کی
پیاز ایک پاؤ
زعفران حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
گھی ایک پاؤ
لونگ آٹھ عدد
الائچی ایک تولہ
ترکیب:
پیاز اور ادرک پیس لیں پھر اس میں تھوڑی زعفران اور نمک گوشت کی بوٹیوں پر مل کر دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ اب آدھ کلو دہی میں بقایا زعفران زیرہ اور الائچی پیس کر پھینٹ لیں اس مرکب کو بھی گوشت کے ٹکڑوں پر مل دیں ۔ اب دیگچی میں تھوڑا سا گھی گرم کر کے اس میں لونگ ڈالیں اب چاولوں کو دھو کر اس میں ڈال دیں ساتھ ہی اس میں دہی لگی بوٹیوں کو ڈال دیں اس کے بعد دیگچی کو ڈھانپ دیں اور اوپر وزن رکھ دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے آنچ دھیمی رکھیں ۔ جب دہی وغیرہ کا پانی خشک ہو جائے اور گھی کی آواز آنے لگے تو آگ مزید دھیمی کر دیں اور دم دے دیں ساتھ ہی دیگچی کا منہ کھول کر بقایا گھی ڈال دیں اور دوبارہ بند کر کے دم دیں تقریباََ آدھے گھنٹے کے بعد اتار لیں لذیذ دم پخت بریانی تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(1607) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب