Dum Pukht Machli Recipe In Urdu

دم پخت مچھلی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dum Pukht Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dum Pukht Machli is a Dum Pukht Machli, and listed in the Dum Pukht Fish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dum Pukht Machli Recipe In Urdu

اشیاء:
رہو مچھلی ایک کلو
لہسن پیسٹ چار چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
پیاز 250گرام
سرخ مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
میتھی کے بیج چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
دہی کلو
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ترکیب:
پیاز باریک کاٹ لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اوراس میں پیاز فرائی کر لیں۔ پیاز براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر الگ رکھ دیں۔ باقی کچی پیاز کو دہی میں ملا کر ایک گرائنڈر کے ذریعے پیس لیں۔ ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے جو پیسٹ بنایا ہے۔ اس میں ملا دیں۔ جس تیل میں پیاز فرائی کی تھی اسی تیل میں میتھی دانے، ہلدی اور لہسن ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد مچھلی کے قتلوں کو اس میں شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر مچھلی کو پکانے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تقریباََ ایک گھنٹے بعد مچھلی تیار ہو جائے گی ، ایک ڈش میں نکال لیں۔ گرم گرم مچھلی نان کے ساتھ سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(1925) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dum Pukht Machli - مزید دم پخت مچھلی

More Recipes - مزید تراکیب