Easy Bombay Biryani Recipe In Urdu

بمبئی بریانی بنانے کی ترکیب

Easy Bombay Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت ایک کلو
2 باسمتی چاول ایک کلو
3 بڑے آلو چار عدد
4 لیموں چار عدد
5 لونگ چار عدد
6 باریک کٹی پیاز چار عدد
7 ہری مرچ چھ عدد
8 چھوٹی الائچی چھ عدد
9 ثابت کالی مرچ چھ عدد
10 کٹے ٹماٹر چھ عدد
11 سوکھے آلو بخارے ایک پیالی
12 گرم دودھ ایک پیالی
13 گھی یا تیل ایک پیالی
14 دہی ایک پیالی
15 باریک کٹا پودینہ ایک گٹھی
16 کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
17 پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
18 زردے کا رنگ ایک چوتھائی چمچ
19 پسا دھنیا دو کھانے کے چمچ
20 ادرک،لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
21 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک کلو بکرے کے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں
  2. 2 اب اس پر ایک پیالی دہی،ڈیڑھ چمچ کھانے کا چمچ۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ دو کھانے کے چمچ،پسا ہوا دھنیا ،دو عدد لیموں کا رس،ایک گٹھی باریک کٹا پودینہ ،چھ عدد ہری مرچ،ایک پیالی سوکھے آلو بخارے اور حسب ذائقہ نمک لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں
  3. 3 اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے چار عدد پیاز گولڈن براؤن کریں اور آدھی نکال کر اخبار پر پھیلا دیں
  4. 4 باقی آدھی پیاز میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  5. 5 جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بھون کر اتار لیں پانی بالکل نہ ڈالیں
  6. 6 چار عدد آلوؤں کو ہلکی سی بھاپ دے کر چار چار ٹکڑے کرکے فرائی کریں اور تلے آلوؤں کے ساتھ مٹن پر ڈال دیں
  7. 7 پھر ایک کلو باسمتی چاولوں میں پودینہ ہری مرچ،چھ عدد چھوٹی الائچی،چھ عدد کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور چار عدد لونگ ڈال کر الگ سے دو کنی ابالیں اور پھر پانی نتھار لیں
  8. 8 اس کے بعد دیگچی میں ذرا دیگچی میں ذرا سی چکنائی لگا کر آدھی چاولوں کی تہہ لگائیں
  9. 9 اب گوشت کی تہہ لگادیں
  10. 10 پھر باقی چاولوں کی تہہ لگا تلی ہوئی پیاز ڈالیں
  11. 11 ساتھ ہی ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زردے کا رنگ ملا کر اس میں شامل کریں
  12. 12 اس کے بعد دو عدد لیموں کا رس ڈال کر تیزآنچ پر توے پر دم دیں دس منٹ کے بعد آنچ ہلکی کردیں
  13. 13 بھاپ اوپر آجائے تو تیار بریانی اتار لیں

متعلقہ پکوان

(3097) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Indian Food - مزید انڈین کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Easy Bombay Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Easy Bombay Biryani is a Indian Food, and listed in the india food. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.