Easy Chicken Biryani Recipe In Urdu

چکن بریانی بنانے کی ترکیب

Easy Chicken Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

60 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

کیلوریز‎

548 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

چکن :ایک کلوگرام
1 چاول ایک کلوگرام
2 نمک حسبِ ذائقہ
3 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
4 ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
5 پیاز تین عدد درمیانے سائز کی
6 ٹماٹر تین عدد درمیانے سائز کی
7 لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 مکھن دو کھانے کے چمچ
9 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ
12 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
13 تیز پات ایک سے دو ٹکڑے
14 دہی ڈیڑھ پیالی
15 دودھ آدھی پیالی
16 زردے کا رنگ چٹکی بھر
17 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
18 پودینہ آدھی گٹھی
19 کوکنگ آئل آدھی پیالی
20 گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھوکر چھلنی میں خشک کرنے رکھ دیں
  2. 2 پیاز، ادرک، ہرادھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں اور چاولوں کو بیس منٹ پہلے دھو کر بگھو دیں
  3. 3 ادرک لہسن پیسٹ، نمک، ایک چائے کا چمچ لال مرچ اور دہی کو ملالیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ڈال کر پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں
  5. 5 آدھی پیاز نکال کر بقیہ پیاز میں لال مرچ، ہلدی، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں
  6. 6 اس میں مصالحہ لگی چکن ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں
  7. 7 چکن گلنے تک پکا کر چولہے سے اتار لیں
  8. 8 علحیدہ پین میں چاولوں کو ابالنے کے لئے پانی رکھیں، اس میں نمک، گرم مصالحہ اور تیز پات ڈال دیں
  9. 9 ابال آنے پر چاول ڈالیں اور ایک کنی رکھ کر چھلنی میں چھان لیں
  10. 10 اسی پین میں ہلکا سا آئل لگائیں
  11. 11 پہلے آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں پھر چکن پھیلا کر ڈالیں
  12. 12 اس پر کٹا ہوا ہرا مصالحہ، تلی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ادرک، زردے کا رنگ ملا ہوا مکھن ڈالیں اور دوبارہ سے چاولوں کی تہہ لگاکر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں
  13. 13 دس سے بارہ منٹ دم پر رکھنے کے بعد اچھی طرح ملا لیں اور تین سے چار منٹ مزید دم پر رکھ دیں
  14. پریزینٹیشن

  15. 1 گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد، رائتے اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں

متعلقہ پکوان

(5673) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Pulao - مزید بریانی پلاؤ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Easy Chicken Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Easy Chicken Biryani is a Biryani And Pulao, and listed in the biryani aur pulao. its preparation time is only 60 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.