Easy Thai Chicken Satay Recipe In Urdu - Recipe No. 6516

Easy Thai Chicken Satay Urdu recipe is available at UrduPoint. Easy Thai Chicken Satay is a famous dish in this region. You can read here Easy Thai Chicken Satay recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Easy Thai Chicken Satay. You can know the complete method to make Easy Thai Chicken Satay on this page. We will also tell you how long it will take to make Easy Thai Chicken Satay. Read the recipe, ingredients, and everything related to Easy Thai Chicken Satay below.

چکن ساتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6516

Easy Thai Chicken Satay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کی بوٹیاں بغیر ہڈی کے ایک کلو گرام

2 پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ

3 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

4 نمک حسب ذائقہ

5 تیل تلنے کے لئے

6 چٹنی کے لئے

7 تیل ایک کھانے کا چمچ

8 لہسن چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ

9 تھائی چلی پیسٹ دو کھانے کے چمچ

10 پینیٹ بٹر ایک کپ

11 پانی ایک کپ

12 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

13 پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ

14 بھوری شکر ایک کھانے کا چمچ

15 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ

16 پسی ہوئی سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچ

17 کوکونٹ ملک 3/4کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مرغی کی بغیر ہڈی کے بوٹیوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں پسی ہوئی سفید مرچ ،نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ مصالحہ اس میں ر چ بس جائے اس کے بعد اسے ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2  اب چکن کی بوٹیوں کو بانس یا لکڑی کے تنکوں میں پرولیں۔
  3. 3 اب ایک فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں ،پھر اس میں تنکوں میں پروئی ہوئی بوٹیوں کو فرائی کریں، ہر سائیڈ کو 5منٹ تک فرائی کریں تاکہ اس کی رنگت سنہری مائل بھوری ہو جائے ۔اس کے بعد اسے ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4 چٹنی بنانے کے لئے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  5. 5  اب اس میں تھائی چلی پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں ۔
  6. 6 اب اس میں پینیٹ بٹر اور پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں تاکہ وہ اس میں تحلیل ہو جائے ۔
  7. 7 اب اس میں چکن پاؤڈر ،پسی ہوئی ہلدی اور بھوری شکر ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
  8. 8 اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ سفید مرچ اور کوکونٹ ملک ڈال کر مزید پھینٹیں ۔
  9. 9 اب مرغی کی بوٹیوں کو تنکوں سے اتار کر اس میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں ۔اشتہا انگیز اور مزے دار چکن ساتے تیار ہے۔

(3714) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

Urdu cooking recipe of Easy Thai Chicken Satay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Easy Thai Chicken Satay is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.