Egg Fingers Recipe In Urdu

ایگ فنگرز بنانے کی ترکیب

Egg Fingers Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈے پانچ سے چھ عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 ہری پیاز دو سے تین عدد
4 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
5 پیپر یکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
6 میدہ آدھی پیالی
7 کارن فلار دوکھانے کے چمچ
8 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
9 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک ،کالی مرچ ،آدھا چائے کا چمچ پیپر یکا پاؤڈر اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز(چاہیں تو اس میں ریشہ کیا ہوا چکن تکہ بھی شامل کیا جا سکتاہے)شامل کردیں۔
  2. 2 چکنے کئے ہوئے پین میں ان پھینٹے ہوئے انڈوں کو ابلتے ہوئے پانی پر رکھ کر ڈھک دیں اور پندرہ سے بیس منٹ اسٹیم کرلیں۔
  3. 3 چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرکے ان کے سلائیسز کاٹ لیں۔
  4. 4 میدے میں کارن فلار،ڈبل روٹی کا چورا،نمک اور پیپر یکا پاؤڈر ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے یخ ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ تیار کرلیں۔
  5. 5 تیار کئے ہوئے ایگ فنگرز کو اس آمیزے میں ڈپ کرکے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

(687) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Snacks - مزید ہلکے پھلکے سنیکس

Urdu cooking recipe of Egg Fingers, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Egg Fingers is a Snacks, and listed in the snacks. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.