Egg Palak Ka Bharta Recipe In Urdu

انڈے اور پالک کابھرتہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Egg Palak Ka Bharta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Egg Palak Ka Bharta is a Anda Aur Sabzi, and listed in the eggs and vegetables. its preparation time is only 35 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Egg Palak Ka Bharta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

126 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 انڈے چار عدد
2 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
3 پالک آدھا کلو
4 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
5 نمک حسب ذائقہ
6 املی کا رس دو کھانے کے چمچے
7 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
8 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچے
9 پیاز ایک عدددرمیانی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پالک کے ڈنٹھل کھول کر اُبلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ پکائیں
  2. 2 پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں
  3. 3 پانچ سے سات منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح خشک کرلیں اور باریک کاٹ لیں
  4. 4 فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور پیاز کو گولڈن فرائی کرلیں
  5. 5 پھر اس میں باریک کٹا ہوا لہسن اور لال مرچ ڈالیں
  6. 6 ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں اور پالک شامل کردیں
  7. 7 اتنی دیر بھونیں کے تیل علیحدہ ہوجائے
  8. 8 ایک ایک کرکے احتیاط سے انڈے ڈالیں تا کہ زردی ٹوٹنے نہ پائے
  9. 9 دو سے تین منٹ پکنے کے بعد جب زردیاں سیٹ ہوجائیں تو نمک ڈال کر سفیدیوں کو کچلتے ہوئے پالک کے ساتھ بھرتہ بنالیں
  10. 10 املی کا رس اور کالی مرچ چھڑک کر دو تین منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ کر اتار لیں

متعلقہ پکوان

(2395) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Anda Aur Sabzi - مزید انڈہ اور سبزی

More Recipes - مزید تراکیب