Eggplant Recipe In Urdu

بریزڈ ایگ پلانٹ بنانے کی ترکیب

Eggplant Recipe In Urdu

اجزاء :
ایگ پلانٹ 375گرام
ککنگ شیری 9ملی لیٹر
کو ٹا ہوا ادرک 1.5گرام
چکن سٹاک 90 ملی لیٹر
ویجی ٹیبل آئل ڈیپ فرائنگ کے لیے 500ملی لیٹر
فرائی کی ہوئی چینی 10گرام
ایم ایس جی چھ گرام
چینی پیاز کترا ہوا 1.5گرام
چینی 12.5گرام
ویجی ٹیبل آئل 14ملی لیٹر
( 45ملی لیٹر صرف ہوتا ہے)
سوئی سوس 27.5ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
ایگ پلانٹ کو سنگھاڑ ے کے سائز کی رول کٹ میں کاٹیں۔
پکانے کی ترکیب :
پین کو تیز آگ پر گرم کر یں اور اس میں 500ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل اس میں ڈال دیں۔ تیل کو اس قدر گرم کر یں کہ اس میں سے بلبلے اٹھنے لگے ۔ اس میں ایگ پلانٹ ڈال دیں۔ یہاں تک کہ ڈیپ فرائی کریں کہ نرم ہو جائے ۔ آگ سے اتار لیں اور بھگو دیں۔
پین میں سے اتنا آئل نکال لیں کہ اس کی تہہ ننگی نہ ہو۔ تیز آگ پر گرم کر یں۔ کترا ہوا پیاز ڈال دیں کوٹا ہوا ادرک اور چکن سٹاک بھی شامل کر دیں۔ اب فرائی کی ہوئی ایگ پلانٹ ، شیری سوئی سوس ،چینی اور براؤن بین پیسٹ اس میں شامل کر دیں۔ آگ مدھم کر دیں۔ ایک دو منٹ ابا لیں چند سیکنڈ کے لیے آگ تیز کر دیں ایم ایس جی اور 15ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل اس میں شامل کر دیں۔ کئی بار ہلکے جھٹکے سے پین میں ڈال دیں اور پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(3549) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Eggplant, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Eggplant is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.