Fish In Pizza Sauce Recipe In Urdu

فش ان پیز ساس بنانے کی ترکیب

Fish In Pizza Sauce Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے آدھا کلو
2 مٹر آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کے چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا کا چمچ
9 زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
11 کارن فلار دو کھانے کے چمچ
12 ہرامصالحہ پیسٹ چار کھانے کے چمچ
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہر ا مصالحہ پیسٹ بنانے کے لئے آدھی گٹھی ہرادھنیا ،تھوڑے سے پودینے کے پتے،دو سے تین ہری مرچیں اور زیرہ ملا کر چار چمچ کے ساتھ بلینڈ کر لیں ۔
  2. 2 مچھلی کے قتلوں کو دھو کر نمک ،ہلدی اور لال مرچ لگا کر رکھ دیں ۔
  3. 3 اب ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کریں اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں ۔
  4. 4 پھر اس میں ٹماٹر ڈالیں اور تمام مصالحے شامل کرکے تھوڑا سا ملالیں ۔
  5. 5 اس میں مٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کے ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں ۔
  6. 6 نان اسٹک فرائینگ پین میں فرائنگ کے لئے کوکنگ آئل کو گرم کریں مچھلی کے قتلوں پر ایک لیموں کا رس چھڑک دیں پھر اس پر کارن فلار چھڑ ک کر فرائی کرلیں ۔
  7. 7 مٹر کی گریوی میں مٹر گل جائیں تو آنچ بلکل دھیمی کردیں اور ہرا مصالحہ پیسٹ ڈال کر ملا لیں اور پانچ سے سات منٹ کے لئے ڈھک کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں ۔
  8. 8 جب آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کردیں ۔

(556) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Fillet - مزید فش فلے

Urdu cooking recipe of Fish In Pizza Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish In Pizza Sauce is a Fish Fillet, and listed in the fillet Fish. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.