Fish In Tomato And Basil Leaves Recipe In Urdu

فش ان ٹماٹو اینڈ بیسل لیوس بنانے کی ترکیب

Fish In Tomato And Basil Leaves Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی (دو انچ کی چوکور بوٹیاں ) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
4 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
5 پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی ) ایک عدد
6 ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) دو عدد
7 ٹماٹرکا پیسٹ ایک پیالی
8 سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 چینی ایک چائے کا چمچ
10 تلسی کے پتے چند عد د
11 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ایک سے دو منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں ۔
  2. 2 پسا ہوا لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر مچھلی ڈال کر تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کرکے نکال لیں ۔
  3. 3 اسی کڑاہی میں بقیہ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں ۔
  4. 4 اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں ۔
  5. 5 درمیان میں چمچ چلاتے رہیں تا کہ ٹماٹر کے ٹکڑے گل کر یکجان ہو جائیں ۔
  6. 6 اب اس میں مچھلی نمک،کالی مرچ ،سرکہ اور چینی ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ پکائیں ۔
  7. 7 تلسی کے پتے چھڑک کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں ۔

متعلقہ پکوان

(404) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Fillet - مزید فش فلے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fish In Tomato And Basil Leaves, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish In Tomato And Basil Leaves is a Fish Fillet, and listed in the fillet Fish. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.