Fish Palak Cutlets Recipe In Urdu - Recipe No. 6956

فش پالک کٹلٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6956

Fish Palak Cutlets Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی (بغیر کانٹے کی) آدھا کلو
2 پالک 100 گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
5 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
6 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
7 چکن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
8 میکرونی (اُبلی ہوئی) ایک پیالی
9 گاجر ایک عدد
10 مٹر آدھی پیالی
11 ہری مرچیں تین سے چار عدد
12 انڈے دو عدد
13 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پالک کو صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں اور کھلے فرائنگ پین میں درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر اس کا پانی خشک کر لیں۔
  2. 2 مچھلی کو بھی صاف دھو کر لہسن اور نمک کے ساتھ ڈھک کر اس کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکا لیں اور چکن پاؤڈر چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔
  3. 3 گاجر کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور آٹھ سے دس منٹ کے لئے اُبال لیں اور مٹر کو علیحدہ اُبال لیں۔
  4. 4 پیالے میں گاجر اور مٹر کو ڈال کر کچل لیں۔
  5. 5 پھر اس میں مچھلی کو کانٹے سے کچلتے ہوئے ڈالیں اور آخر میں پالک،میکرونی،کالی مرچ،سفید مرچ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  6. 6 اس مکسچر سے انڈے کے شیپ کے کٹلٹس بنا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  7. 7 پھر اسے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرتے ہوئے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔

(874) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Kebab And Fish Cutlets - مزید مچھلی کے کٹلس اور کباب

Urdu cooking recipe of Fish Palak Cutlets, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Palak Cutlets is a Fish Kebab And Fish Cutlets, and listed in the machli ke kabab aur fish cutlets. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.