Fish With Spicy Tomato Sauce Recipe In Urdu - Recipe No. 2422

Fish With Spicy Tomato Sauce Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish With Spicy Tomato Sauce is a famous dish in this region. You can read here Fish With Spicy Tomato Sauce recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish With Spicy Tomato Sauce. You can know the complete method to make Fish With Spicy Tomato Sauce on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish With Spicy Tomato Sauce. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish With Spicy Tomato Sauce below.

فش ودھ اسپائسی ٹماٹو سوس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2422

Fish With Spicy Tomato Sauce Recipe In Urdu
اشیاء:
کریم چیز 90گرام
اوریگانو ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چٹکی
مچھلی کے قتلے چار عدد
اجوائن گارنشنگ کے لئے
لیموں کے سلائس گارنشنگ کے لئے
ٹماٹو سوس کے لئے:
تیل ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
خشک سرخ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں)
سیلیری اسٹکس (چوپ کر لیں) ایک عدد
زیرو پاؤڈر چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچہ
ادرک چائے کا چمچہ
ہری شملہ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں)
سرخ شملہ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں)
ٹماٹر 400گرام
ٹماٹو پری ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
شکر ایک چٹکی
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز، سیلیری، سرخ مرچ، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں سرخ شملہ مرچ، ہری شملہ مرچ، ٹماٹر، ٹماٹو پری، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور شکر ڈال کر ابال آنے دیں۔ آنچ دھیمی کر کے 15-20منٹ تک پکائیں۔ چمچہ چلاتی رہیں، اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ کریم چیز، اور یگانو اور سرخ مرچ پاؤڈر کو مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ تیز چاقو کی مدد سے مچھلی کی کھال اور چھلکے اتار کر صاف کر لیں۔ اب ان قتلوں میں کریم چیز والی فلنگ بھر کے رول کر دیں اور ٹوتھ پک کی مدد سے بند کر دیں۔ ہلکی گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں مچھلی کے قتلے رکھ کر ڈھک دیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180Cپر پکائیں ۔ اس کے بعد نکال کر اس پر ٹماٹو سوس ڈال کر مزید 10-15منٹ تک پکائیں۔ سرو کرنے سے قبل لیموں کے سلائس اور اجوائن سے گارنش کر یں۔

(8433) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Fish With Spicy Tomato Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish With Spicy Tomato Sauce is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.