Fish Yakhni Recipe In Urdu

مچھلی کی یخنی بنانے کی ترکیب

Fish Yakhni Recipe In Urdu

اجزا:
مچھلی کا گوشت ایک کلو گرام
سرکہ ایک کپ
سیاہ مرچیں دس عدد
اجینو موتو ایک چمچ
پیاز 150گرام
تازہ پانی 2لیٹر
ترکیب:
پیاز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ مچھلی کا گوشت صاف کر کے اس کے حسب منشاء ٹکڑے کر لیں ۔اور دھو کر ایک برتن میں ڈال دیں۔ اس میں پانی اور اجینو موتو ڈال کر چولحے پر چڑھا دیں ۔ تیز آنچ پر دس منٹ پکانے کے بعد اس میں پیاز پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور سرکہ ڈال کر آنچ درمیانی کردیں اور پانچ منٹ تک اسی آنچ پر پکائیں ۔ پھر آنچ ہلکی کر دیں اور مزید بیس منٹ تک پکائیں ۔ اس کے بعد برتن کو چولحے سے نیچے اتار دیں ۔ اور یخنی چھلنی سے چھان کر ٹھنڈی یا نیم گرم حالت میں پینے کے لئے پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(2790) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fish Yakhni, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Yakhni is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.