Four Color Pasta Recipe In Urdu - Recipe No. 6321

Four Color Pasta Urdu recipe is available at UrduPoint. Four Color Pasta is a famous dish in this region. You can read here Four Color Pasta recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Four Color Pasta. You can know the complete method to make Four Color Pasta on this page. We will also tell you how long it will take to make Four Color Pasta. Read the recipe, ingredients, and everything related to Four Color Pasta below.

فورکلر پاستا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6321

Four Color Pasta Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 اسپیگھٹی 1/2پیکٹ

2 فیتوسینی پاستا 4گھٹی

3 شیل پاستا 1کپ

4 ایلبورمیکرونی 1کپ

5 لہسن پیسٹ 2چائے کا چمچہ

6 مرغی کا قیمہ 1کپ

7 انڈے(اُبال کر سفیدی‘زردی علیحدہ کرلیں) 6عدد

8 بے بی کارن 1/2کپ

9 نمک حسب ذائقہ

10 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ

11 چلی سوس 1چائے کا چمچہ

12 کیچپ 2کھانے کے چمچے

13 شملہ مرچ(چوپ کرلیں) 1/2کپ

14 گاجر(چوپ کرلیں) 1/2کپ

15 گارلک سوس 2 چائے کے چمچے

16 سرخ رنگ 1چٹکی

17 زردرنگ 1چٹکی

18 سبز رنگ 1چٹکی

19 شملہ مرچ کا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

20 چلی گارلک سوس 1کھانے کا چمچہ

21 سویا سوس 1کھانے کا چمچہ

22 سبزیاں(مکس) 1/2کپ

23 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پین میں نمک اور زرد رنگ ملے پانی میں اسپیگھٹی ڈال کر اُبال لیں‘فیتوسینی پاستا کو علیحدہ پین میں نمک اور ہرے رنگ کے ساتھ اُبال لیں شیل پاستا کو سرخ رنگ اور نمک ملے پانی میں اُبال لیں۔
  2. 2 اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور اس میں 1/4چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ اور مکس سبزیاں ڈال کر ساتے فرائی کرلیں اور اس میں اُبلی زرد اسپیگھٹی ڈال کر مکس کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
  3. 3 اب ایک دوسرے فرائنگ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں اور اس میں شملہ مرچ پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کرلیں اب اس میں اُبالا ہوا ہر افیتو ینی پاستا‘نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4 اب فرائنگ پین میں تھوڑا تیل گرم کریں۔اس میں1/2چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کریں اور اس میں اُبالا ہوا سرخ شیل پاستا‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر اور چلی گارلک سوس ڈال کر مکس کرلیں ۔ایک طرف رکھ دیں۔
  5. 5 ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں ادرک ڈال کر فرائی کریں اس کے بعد مرغی ڈال دیں۔
  6. 6 چلی سوس‘کیچپ‘شملہ مرچ‘گاجر‘گارلک سوس‘نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں ایلبومیکرونی شامل کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
  7. 7 ایک بڑی چوکور گلاس سرونگ ڈش لیں اس میں پہلے ایک قطار میں سرخ رنگ میں تیار کئے ہوئے شیل پاستا رکھیں۔
  8. 8 اس کے بعد ایک قطار میں ہرے رنگ میں تیار کئے ہوئے فیتو سینی پاستا رکھیں اس کے بعد زرد رنگ میں تیار کئے ہوئے اسپیگھٹی قطار میں رکھیں اور آخرمیں ایلبومیکرونی والا آمیزہ رکھ کر ہر قطار کے درمیان چوپ کی ہوئی انڈے کی سفیدی سے گارنش کرلیں ۔مزیدار فورکلر پاستا تیار ہے ۔

(2507) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pasta

Urdu cooking recipe of Four Color Pasta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Four Color Pasta is a Pasta, and listed in the pasta. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.