Fried Kale Chane Recipe In Urdu - Recipe No. 6901

فرائیڈ کالے چنے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6901

Fried Kale Chane Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کالے چنے آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ثابت لال مرچیں چھ سے آٹھ عدد
6 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
7 دہی ایک پیالی
8 میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ
9 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو صاف دھو کر سوڈا ملے گرم پانی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 پیاز کو باریک کاٹ لیں،لہسن کو کچل لیں اور زیرے کو بھون کر کوٹ لیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز اور لال مرچوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔
  4. 4 پھر ان کو نکال کر کوٹ لیں اور اس میں لہسن،زیرہ اور دہی ڈال کر ملا لیں۔
  5. 5 اس مصالحے کو پین میں ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔ساتھ ہی چنوں کو پانی سے نکال کر اس میں شامل کر دیں۔
  6. 6 اچھی طرح بھون کر اس میں تین پیالی گرم پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  7. 7 ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور چنے مکمل طور پر گل جائیں۔
  8. 8 گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہرے مصالحے سے سجائیں اور لیموں کی قاشوں کے ساتھ شروع کریں۔

(1142) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Dal Aur Chana - مزید پنجابی دالیں اور چنے

Urdu cooking recipe of Fried Kale Chane, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fried Kale Chane is a Punjabi Dal Aur Chana, and listed in the Punjabi Dal and Chana. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.