Fried Pizza Roll Recipe In Urdu - Recipe No. 6912

Fried Pizza Roll Urdu recipe is available at UrduPoint. Fried Pizza Roll is a famous dish in this region. You can read here Fried Pizza Roll recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fried Pizza Roll. You can know the complete method to make Fried Pizza Roll on this page. We will also tell you how long it will take to make Fried Pizza Roll. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fried Pizza Roll below.

فرائیڈ پیزا رول بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6912

Fried Pizza Roll Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پیزا کا گوندھا ہوا آٹا دو پیالی

2 بھنا ہوا چکن ایک پیالی

3 چیڈر چیز آدھی پیالی

4 موزریلا چیز آدھی پیالی

5 زیتون آٹھ سے دس عدد

6 مشرومز چار سے پانچ عدد

7 شملہ مرچ ایک عدد

8 تھائم آدھا چائے کا چمچ

9 اجوائن آدھا چائے کا چمچ

10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیزا کا آٹا گوندھنے کے لئے بڑے پیالے میں دو پیالی میدہ ڈالیں اور اس کے درمیان میں گڑھا کرکے اس میں نمک،ایک چائے کا چمچ چینی،ایک چائے کا چمچ خشک خمیر،آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔
  2. 2 پھر اسے گرم دودھ سے گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں،پندرہ سے بیس منٹ بعد جب آٹا پھول جائے تو اسے دوبارہ گوندھ کر پلاسٹک میں لپیٹ کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  3. 3 بھنا ہوا چکن بنانے کے لئے 200 گرام بغیر ہڈی کا چکن لے کر اسے نمک،ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ،دو کھانے کے چمچ سرکہ اور دو کھانے کے چمچ سویا ساس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔دس سے پندرہ منٹ بعد ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔
  4. 4 پھر چکن میں باریک کٹے ہوئے زیتون،مشرومز اور شملہ مرچ ملا لیں۔
  5. 5 پیزا کے گوندھے ہوئے آٹے کو موٹی چپاتی کی طرح بیل لیں،پھر اس پر چکن کا مکسچر پھیلا کر رکھیں اور اس پر کش کیا ہوا چیز (دونوں چیز ملا کر ) ڈال کر اجوائن اور تھائم چھڑک کر بند کر دیں۔اسے احتیاط سے رول کر لیں اور اس کے ڈیڑھ سے دو انچ کے رول کاٹ لیں۔
  6. 6 کڑاہی میں کوکنگ آئل میں ان رولز کو سنہری فرائی کر لیں۔
  7. 7 ان گرم گرم فرائیڈ پیزا رول کو چلی گارلک ساس کے ساتھ انجوائے کریں۔

(2483) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pizza

Urdu cooking recipe of Fried Pizza Roll, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fried Pizza Roll is a Pizza, and listed in the pizza. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.