Fried Prawns Recipe In Urdu

فرائیڈ پرانز بنانے کی ترکیب

Fried Prawns Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چھوٹے جھینگے 200گرام
2 رائس نوڈلز ایک پیکٹ(200گرام)
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد
5 پیاز ایک عدد
6 کوکونٹ ملک ایک پیالی
7 ٹماٹر تین سے چار عدد
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی ایک چائے کا چمچ
10 ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1جھینگوں کو صاف دھو کر ان کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ،پھر دوسے تین جوئے لہسن اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ انہیں اوون میں(100Cپر)یاتوے پر ہلکی آنچ پراتنی دیر سینگیں کہ خشک اور خستہ ہو جائے۔
  2. 2 تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز کو جھینگوں میں نمک کے ساتھ ملا دیں
  3. 3 بقیہ پیاز میں نمک ،پسی لال مرچ ،ہلدی اور موٹے کٹے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں ۔ٹماٹر گلنے پر آجائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں ۔
  4. 4 اس میں کوکونٹ ملک شامل کرکے ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کراتارلیں۔
  5. 5 نوڈلز کو نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکیں پھر چھلنی میں رکھ کر خشک کریں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

متعلقہ پکوان

(612) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Jheenga And Prawns - مزید جھینگے اور پرونز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fried Prawns, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fried Prawns is a Jheenga And Prawns, and listed in the Jheenga aur Prawns. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.