Fruit And Jelly Trifle Recipe In Urdu - Recipe No. 1328

فروٹ اینڈ جیلی ٹرفل بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1328

Fruit And Jelly Trifle Recipe In Urdu

اشیاء:
اور نج جیلی 100گرام
کریم 200گرام
سپاونج کیک آدھا ٹکڑا
فروٹ کاک ٹیل 450گرام
سفوف شوگر تین ٹیبل سپون
اور نج سکوائش دو ٹیبل سپون
عرق لیموں آدھا ٹیبل سپون
اور نج ایسنس چند قطرے
اور نج ویفرز حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے دو کپ ابلے ہوئے پانی میں جیلی کو اچھی طرح سے حل کر لیا جائے او رپھر اسے ٹھنڈا کر لیں۔ اس میں اور نج سکوائش ملائیں اور پھر تھوڑی سی جیلی کے سات انچ کے سینڈوچ کیک کے ٹکڑے پر انڈیل لیں اور اسے فریز ر میں رکھ لیں۔ پھلوں کو اچھی طرح سے نچوڑ کر اس کا جوس نکال لیں۔ کریم اور چینی کو ملا کر خوب پھینٹ لیں اور جب جیلی جم جائے تو کیک کا ٹکڑا اس کے اوپر رکھیں اور تھوڑا سا پھلوں کا جوس اس کے اوپر ڈال دیں اور اس کے بعد پھلوں کے ٹکڑے اوپر سجا دئیے جائیں۔ باقی ماندہ جیلی کو کسی برتن میں ڈالیں اور برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے رکھ دیں۔ جب جیلی خوب سخت ہو جائے تو کریم اور عرق لیموں اس کے اوپر پھیلا دیں۔ جس میں ایسنس اور کلر بھی ملا ہو نا چاہیے۔ جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اسے پھلوں پر انڈیل لیں اور فریزر میں رکھ دیا جائے ۔ مہمانوں کے سامنے پیش کرنے سے پہلے پڈنگ والے برتن کو گرم پانی میں رکھیں اور چند سیکنڈ کے بعد پڈنگ نہایت آسانی سے باہر آجائے گی ۔ اب باقی ماندہ کریم کو خوب اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔ نرم ہو جانے پر سرنج میں بھر لیں۔پھر اس سے پڈنگ پر لیپ کر یں ۔ اب پڈنگ پر اور نج سجا دیں اور یہ خوش ذائقہ فروٹ اینڈ جیلی ٹرفل ٹھنڈی کر کے مہمانوں کو پیش کریں اور خود بھی نوش جاں فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(7854) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fruit And Jelly Trifle, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fruit And Jelly Trifle is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.