Fruit Custard Recipe In Urdu

فروٹ کسٹرڈ بنانے کی ترکیب

Fruit Custard Recipe In Urdu

اشیاء:
کسٹرڈ دو پیکٹ
کیلے چار عدد
انگور 100گرام
دودھ ایک لیٹر
چینی آدھی پیالی
ترکیب:
کیلے چھیل کر گول قتلے کاٹ لیجئے اور انگور کے دانے ڈنڈیوں سے علیحدہ کر کے صاف کر لیجئے۔دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اورمزید پکائیے۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیجئے۔اب ایک شیشے کے پیالے میں آدھا کسٹرڈ ڈالیے۔ اس کے بعدکیلے کے قتلے اور انگور کے دانے ڈال کر اوپر باقی کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ دیجئے۔ جم جائے تو نکال کر شوق فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(2238) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Custard And Jelly - مزید کسٹرڈ اورجیلی بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fruit Custard, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fruit Custard is a Custard And Jelly, and listed in the jelly aur custard. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.