Fruit Wala Zarda Recipe In Urdu

پھل والا زردہ بنانے کی ترکیب

Fruit Wala Zarda Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

250 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چاول آدھ کلو
2 چینی ایک پاؤ
3 دودھ دو چھٹانک
4 کھویا دو چھٹانک
5 بالائی دو چھٹانک
6 آم آدھا کلو
7 گھی ایک پاؤ
8 چھوہارے چار عدد
9 گری بادام ایک چھٹانک
10 مغز اخروٹ، ناریل اور کشمش آدھی آدھی چھٹانک
11 کیوڑا ایک بڑا چمچ
12 مشک چند قطرے
13 پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاول اچھی طرح سے دھو کر بھگو دیں
  2. 2 پتیلے میں ڈیڑھ کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
  3. 3 پانی جوش پر آئے تو بھیگے ہوئے چاول نتھار کر ڈال دیں
  4. 4 تین کنی پر ابل جائیں تو نچوڑ کر طباق میں ڈال دیں
  5. 5 پانی خشک ہونے دیں
  6. 6 آم کا گودا، بالائی، کھویا اور جوش کھایا ہوا دودھ ایک پتیلے میں ڈال کر آپس میں حل کر لیں
  7. 7 چینی زعفران اور کیوڑا بھی ڈال دیں
  8. 8 دیگچے میں پہلے چاولوں کی ایک تہ لگائیں
  9. 9 پھر آم، بالائی اور کھوئے کے ملغوبے کی تہ جمائیں
  10. 10 اسی طرح کرتے رہیں حتیٰ کہ دونوں چیزیں سما جائیں
  11. 11 فرائنگ پین میں گھی گرم کر یں، الائچیاں لونگ ، بادام ، پستہ، اخروٹ ناریل اور کشمش ڈال کر تل لیں اسے چاولوں پر انڈیلیں اور ہلکی آنچ پر دم لگا دیں چند منٹ تک رہنے دیں
  12. 12 اتار یں اور دس منٹ تک پڑ ارہنے دیں
  13. 13 حسب پسند ورق لگائیں، میوہ سجائیں اور شوق فرمائیں

متعلقہ پکوان

(3018) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Zarda, Meethe Chawal - مزید زردہ، میٹھے چاول

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fruit Wala Zarda, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fruit Wala Zarda is a Zarda, Meethe Chawal, and listed in the zarda, meethe chawal. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.