Fruits Ki Firni Recipe In Urdu

پھولوں کی فرنی بنانے کی ترکیب

Fruits Ki Firni Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

258 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 سیب ایک پاؤ
2 کیلے چار عدد
3 ناشپاتی ایک پاؤ
4 دودھ دولیٹر
5 چینی آدھ کلو
6 بالائی ایک پاؤ
7 زعفران آدھی چٹکی
8 پستہ آدھی چھٹانک
9 بادام کی گری آدھ چھٹانک
10 کیوڑا ایک بڑا چمچ
11 سبز الائچی چند عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سیب اور ناشپاتی چھیل کر ٹکڑے کر لیں
  2. 2 کیلوں کے بھی موٹے موٹے قتلے کر لیں
  3. 3 بالائی پھینٹ لیں اور آلائچی کے دانے پیس لیں
  4. 4 دیگچے میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں
  5. 5 جوش آنے پر چینی پھینٹی بالائی پسی ہوئی زعفران، الائچی کے پسے ہوئے دانے اور سیب اور نا شپاتی کے ٹکڑے ڈال دیں چمچہ چلاتے رہیں
  6. 6 دودھ پک کر گاڑھا ہونے لگے تو کیلے کے قتلے اور کیوڑا ڈال دیں
  7. 7 ذرا پکنے پر دم پر رکھیں
  8. 8 فرنی تیار ہو گئی
  9. 9 فرنی کو طشتری میں انڈیلیں اور چاندی کے ورق لگائیں
  10. 10 بادام اور پستے کی ہوائیاں چھڑکیں اور گلاب ملے تو اس کی پتیاں بھی سجالیں

متعلقہ پکوان

(3656) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kheer And Firni - مزید کھیر اور فیرنی

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Fruits Ki Firni, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fruits Ki Firni is a Kheer And Firni, and listed in the firni aur kheer. its preparation time is only 5 minutes and it's making time is just 10 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.