Fry Ghiya Tori Aur Chili Sauce Recipe In Urdu

فرائی گھیا توری اور چلی سوس بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Fry Ghiya Tori Aur Chili Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fry Ghiya Tori Aur Chili Sauce is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 10 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Fry Ghiya Tori Aur Chili Sauce Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

100 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 کارن آئل ایک کھانے کا چمچ
2 پیاز درمیانہ باریک کٹا ہوا ایک عدد
3 لال کشمیری مرچ (بغیر بیج کے چوکور کٹی ہوئی) ایک عدد
4 لال مرچ پسی ہوئی دو چائے کا چمچ
5 ٹماٹر باریک کٹے ہوئے آدھ کلو
6 سبزی کا سوپ ایک پیالی
7 گرم پانی چوتھائی پیالی
8 گھیا توری (گول سلائسیز) آدھ کلو
9 دودھ دو تہائی پیالی
10 میدہ آدھی پیالی
11 تیل ڈیپ فرائی کرنے کے لئے
12 نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
13 سلاد اور سبز دھنیا کی پتیاں سجانے کیلئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1فرائینگ پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز شامل کر کے دو منٹ پکائیں
  2. 2 کشمیری مرچ کے چوکور ٹکڑے ڈالیں اور سرخ مرچ ڈال کر 30سیکنڈ پکائیں
  3. 3 ٹماٹر شامل کر یں
  4. 4 سبزی کا سوپ اور پانی ملا کر 10منٹ کیلئے پکائیں
  5. 5 گھیا توری کے موٹے سلائس کر یں
  6. 6 ایک پلیٹ میں دودھ اور دوسری پلیٹ میں آٹا ڈالیں
  7. 7 گھیا توری کے سلائسیز پہلے دودھ میں ڈبوئیں اور پھر آٹے میں اچھی طرح کوٹ کر یں
  8. 8 تیل اتنا گرم کر یں کہ اگر ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا اس میں ڈالیں تو وہ 30سیکنڈ میں براؤن ہو جائے
  9. 9 سلائسیز کو گرم تیل میں فرائی کر یں حتیٰ کہ وہ خستہ ہو جائیں
  10. 10 پھر ان کو پیپر ٹاول پر نکال لیں
  11. 11 ہر پلیٹ میں سلا د کے پتے رکھیں اور اس پر تیار شدہ سوس ڈالیں اور سوس کے اوپر تلی ہوئی گھیا توری رکھیں
  12. 12 اوپر دھنیا کی پتیاں سجائیں اور ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں

متعلقہ پکوان

(2389) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب