Gajar Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 7278

گاجر گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7278

Gajar Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 گاجر دو عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدد درمیانے
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
9 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر ادرک لہسن اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
  3. 3 ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں گوشت اور ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں۔
  4. 4 جب گوشت گل جائے تو موٹے کٹے ہوئے گاجر کے ٹکڑے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر گاجر گلنے تک پکا لیں۔
  5. 5 پھر اسے تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور آخر میں سیاہ زیرے کا بگھار لگا کر چولہے سے اُتار لیں۔
  6. 6 سردیوں کے موسم میں گرم گرم گاجر گوشت بہت مزہ دیتا ہے۔

(1501) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Gajar Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gajar Gosht is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.