Gajar Ki Tarkari Recipe In Urdu

گاجر کی ترکاری بنانے کی ترکیب

Gajar Ki Tarkari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15-20 منٹ

پکانے کا وقت

25-30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

41 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گاجر نصف کلو
2 لونگ دو عدد
3 میٹھا دہی ایک پاؤ
4 گرم مصالحہ حسب منشاء
5 کھٹائی کا پانی حسب ضرورت
6 ہلدی پسی ہوئی حسب ضرورت
7 نمک حسب ذائقہ
8 لیموں کا عرق حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گاجر دیسی یا ولایتی لے کر چھیل لیجئے اور گٹھلی نکال لیجئے اور اس کی باریک باریک قاشیں بنا لیں
  2. 2 اگر کدوکش سے قاشیں بنائی جائیں تو زیادہ اچھا ہوگا
  3. 3 ان قاشوں کو دھو کر کھٹائی کے پانی میں بھگو دیجئے
  4. 4 ایک گھنٹہ تک بھیگی رہیں
  5. 5 اس کے بعد املی کا مصالحہ تیا ر کر کے لونگ کا بھگار دیجئے
  6. 6 پہلے مصالحے کو بھونئے پھر دہی کا چھینٹا دیجئے
  7. 7 پھر گاجروں کے لچھے ڈال دیجئے اور دہی ڈال کر بھونتے رہیں
  8. 8 پھر تھوڑا پانی ڈال کر دھیمی آگ پر پکائیے
  9. 9 نمک حسب ضرورت ڈال دیجئے
  10. 10 جب تیار ہو جائے تو گرم مصالحہ چھڑک دیجئے
  11. 11 اگر دہی نہ مل سکے تو پسی ہوئی کھٹائی ڈال دیں اور لیموں کا عرق بھی ڈال دیں تاکہ گاجر کی شیر ینی باقی نہ رہے

متعلقہ پکوان

(4730) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gajar - مزید گاجر سے بنی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Gajar Ki Tarkari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gajar Ki Tarkari is a Gajar, and listed in the Carrot. its preparation time is only 15-20 minutes and it's making time is just 25-30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.