Garlic Snack Recipe In Urdu

لہسن کے سنیک بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Garlic Snack, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Garlic Snack is a Double Roti And Bread Slice, and listed in the Double Roti and Bread Slice. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Garlic Snack Recipe In Urdu

تیاری کے لیے درکار وقت : 10 منٹ
پکانے کے لیے درکار وقت: 10 منٹ
اجزاء (چارافراد کے لیے)
لہسن ایک گٹھی (8سے 10جوئے)
ڈبل روٹی تین سلائز
تیل تلنے کے لیے
سرخ مرچ اگر چاہیں تو (پسی ہوئی)
نمک و سیاہ مرچ حسبِ ذائقہ
ترکیب
۱۔لہسن کو پیس لیں۔
۲۔ڈبل روٹی کے سخت کنارے الگ کر دیں اور سلائز کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۳۔تیل گرم کریں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو تل لیں۔
۴۔جب ٹکڑوں کی رنگت بدلنے لگے تو اس میں لہسن ڈال کر خوب اچھی طرح حل کر لیں۔
۵۔گولڈن براؤن ہونے پر ان ٹکڑوں کو نکال کر نچوڑ لیں۔
۶۔ ان پر نمک اور سیاہ مرچ چھڑک دیں۔ سنیک تیار ہیں۔
گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(1813) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Double Roti And Bread Slice - مزید ڈبل روٹی اور سلائس سے مزیدار اشیا

More Recipes - مزید تراکیب