German Potato Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 6863

جرمن پوٹیٹو سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6863

German Potato Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چھوٹے آلو آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پیاز ایک عدد درمیانی
4 سرکہ چار کھانے کے چمچ
5 مایونیز چار کھانے کے چمچ
6 مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
7 چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
8 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
9 تازہ سویا ایک چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک پیالی پانی میں چکن پاؤڈر کو اچھی طرح گھول لیں اور پین میں ڈال کر ابالنے کو رکھ دیں۔
  2. 2 جب ابال آجائے تو اس میں آلوؤں کو چھیل کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے گلا لیں۔
  3. 3 پانی سے نکال کر ڈھک کر رکھ دیں اور بچی ہوئی یخنی میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر رکھ لیں۔
  4. 4 علیحدہ پین میں کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز سنہری فرائی کر لیں،اس میں سرکہ ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
  5. 5 پھر اس میں آلو اور یخنی ڈال کر ملائیں اور پیالے میں نکال لیں۔
  6. 6 آلو تھوڑے سے ٹھنڈے ہو جائیں تو مایونیز میں مسٹرڈ پیسٹ ملا کر اس میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  7. 7 خوبصورت سے پیالے میں نکال کر اس پر باریک کٹا ہوا سویا چھڑک کر فریج میں رکھ دیں اور اچھی طرح ٹھنڈا ہونے پر نکال کر شروع کریں۔

(679) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo Ke Salad - مزید آلو کے سلاد

Urdu cooking recipe of German Potato Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. German Potato Salad is a Aloo Ke Salad, and listed in the Potato Salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.