Ghotala Keema Recipe In Urdu

گھوٹالہ قیمہ بنانے کی ترکیب

Ghotala Keema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 تیل تین چوتھائی کپ
3 پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)
4 لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
5 لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
6 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
7 دھنیا پاؤڈر دو چائے کا چمچ
8 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
9 دہی آدھا کپ
10 ٹماٹر تین عدد (کٹے ہوئے )
11 نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
12 زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا)
13 ٹماٹر ایک عدد(چھوٹے کیوبز میں )
14 ہری مرچ تین عدد(کٹی ہوئی )
15 ہرادھنیا دوکھانے کے چمچ (کٹا ہوا۔)
16 انڈے تین عدد(پھینٹے ہوئے)
17 ادرک حسب ضرورت (کٹا ہوا)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو پانچ سے سات منٹ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکا سنہری ہو جائے۔
  2. 2 اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،کٹے ٹماٹر ،قیمہ ،لال مرچ ،ہلدی ،دھنیا ،نمک اور زیرہ ڈال کر فرائی کرلیں ۔
  3. 3 پھر اس میں دہی شامل کرکے فرائی کرلیں ۔
  4. 4 اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے ۔
  5. 5 پھر اس میں انڈے ڈال کر مکس کرلیں ۔
  6. 6 آخر میں ٹماٹر کیوبز ،گرم مصالحہ،ہری مرچ ہرادھنیا اور ادرک ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 پر اٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(364) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Keema And Beef Keema - مزید قیمہ اور مختلف اقسام کے قیمے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Ghotala Keema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ghotala Keema is a Mutton Keema And Beef Keema, and listed in the gosht Keema aur Beef Keema. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.