Glawat Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 2479

گلاوٹ والا گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2479

Glawat Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت روکھا ایک کلو(ایک ٹکڑا)
پپیتا پیسٹ چار چمچہ
گرم مصالحہ ایک چمچہ
لہسن ایک ٹیبل سپون
ادرک ایک ٹی سپون
سرکہ آدھی پیالی
گھی حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
پسی خشخاش دو ٹیبل سپون
دہی پون پیالی
ترکیب:
گوشت دھو کر کانٹے سے گود لیں۔ سارا مصالحہ دہی میں ملا دیں۔ پپیتا /باقی مصالحہ اچھی طرح گوشت پر لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پریشر کو کر میں گوشت رکھ کے اتنا گھی ڈالیں کہ آدھا ڈوب جائے۔ دھیمی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں ۔ گل جائے اور ہلکا براؤن ہو جائے تو اتار لیں۔ اس کے سلائس کاٹ کر سادہ بھی کھا سکتے ہیں اور چٹنی سلاد کے ساتھ بھی ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ /لمبائی میں کاٹ کر سادہ بھی مزیدار لگتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(6022) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Glawat Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Glawat Gosht is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.