Gobi Aloo Recipe In Urdu - Recipe No. 2912

آلو گوبھی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2912

Gobi Aloo  Recipe In Urdu

اشیاء:
بند گوبھی ایک عدد
آلو ایک کلو
گھی ایک پاؤ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک تولہ
ادرک ایک تولہ
دھنیا ایک تولہ
ہلدی ایک تولہ
سرخ مرچ ایک چھٹانک
نمک حسب پسند
ترکیب:
آلوؤں کے قتلے کر کے انہیں گھی میں بھون لیا جائے۔ اس کے بعد گوبھی کے پتے الگ دھو کر تھوڑے سے پانی میں انہیں ابال کر خشک کر کے رکھ دیں۔ گرم مصالحہ باریک پیس لیں۔ پیاز اور ادرک کتر کر رکھ لیں۔ آدھا پسا ہوا گرم مصالحے ابلے ہوئے آلوؤں میں ملا کر اس مرکب کو گوبھی کے پتوں میں رکھ کر انہیں دھاگے سے باندھ دیں۔ اور باقی آدھے پسے ہوئے گرم مصالحے سمیت گھی میں بھونیں۔ جب پتے بھن جائیں تو پتیلی کا ڈھکن بند کر دیں لیکن سالن کو ہر چند منٹ کے بعد ہلاتے رہیں۔ پھر اس کو چولہے سے اتار لیں اور آپ پسند کر یں توکوئی ترشی بھی ڈال سکتی ہیں۔ اس سے ڈش لذیذ ہو گی۔

متعلقہ پکوان

(3803) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Dishes - مزید سبزیوں کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Gobi Aloo , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gobi Aloo is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.