Gobi Manchurian Recipe In Urdu

پھول گوبھی منچورین بنانے کی ترکیب

Gobi Manchurian Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

295 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 پھول گوبھی ایک عدد
2 پھول الگ الگ کر لیں
3 انڈے دو عدد
4 کارن فلور تین کھانے کے چمچ
5 ہری مرچ چار عدد لمبائی میں کاٹ لیں
6 پائن ایپل چند کیوبز باریک کاٹ لیں
7 پائن ایپل جوس آدھی پیالی
8 لہسن کے جوئے چھلے ہوئے چار عدد باریک کچل لیں
9 چکن یخنی ایک پیالی
10 ٹماٹر کیچپ آدھی پیالی
11 گڑ ایک چائے کا چمچ
12 نمک حسبِ ذائقہ
13 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
14 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
15 اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ
16 کوکنگ آئل حسبِ ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے ایک پیالے میں انڈے اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور، تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں
  2. 2 گوبھی کے پھول ایک ایک لے کر اس آمیزے میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں
  3. 3 جب گولڈن براوٴن ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں
  4. 4 اب ایک دیگچی میں ٹماٹر کیچپ، لہسن، کالی مرچ، سفید مرچ، یخنی، گڑ، کارن فلور، پائن ایپل جوس، دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر ہلکا سا پکا کر کارن فلور ڈال دیں
  5. 5 لکڑی کا چمچ استعمال کریں کیونکہ کارن فلور اسٹیل کے چمچ سے پتلا ہو جاتا ہے
  6. 6 جب ساس گاڑھی ہو جائے تو پائن ایپل کیوبز، ہری مرچ اور اجینو موتو ڈال دیں اور تلی ہوئی گوبھی کے پھول ڈال دیں
  7. 7 دو قطرے کوکنگ آئل کے ڈال دیں
  8. 8 جب پیش کرنا ہو تو ایک زرا بھاری فرائنگ پین گرم کریں یا آپ کے پاس منچورین کا برتن ہے تو وہ گرم کریں
  9. 9 جب خوب تیز گرم ہو جائے تو تیار کی ہوئی منچورین ڈال کر دھواں نکلتی ہوئی سرو کر دیں
  10. 10 ساتھ میں فرائڈ رائس رکھ دیں
  11. 11 گُڑ ڈالنے سے سوس کا رنگ خوبصورت لال ہو جائے گا

متعلقہ پکوان

(4843) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Gobi Manchurian, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gobi Manchurian is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.