Golden Chicken Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 1371

Golden Chicken Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Golden Chicken Salad is a famous dish in this region. You can read here Golden Chicken Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Golden Chicken Salad. You can know the complete method to make Golden Chicken Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Golden Chicken Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Golden Chicken Salad below.

گولڈن چکن سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1371

Golden Chicken Salad Recipe In Urdu
سامان:
سینے کا گوشت ہڈی کے بغیر چار میڈیم سائز
سیب (گولڈن ) چار میڈیم سائز
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
انناس دو عدد سلائس
سلاد کے پتے آٹھ سے دس عدد تک( تازہ )
اجوائن کے پودے کی ڈالی ایک عدد میڈیم سائز
اخروٹ کی گریاں آٹھ سے دس عدد
بغیر بالائی کے دہی ایک عددکپ
نمک حسب ذائقہ
سفید پسی ہوئی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔ثابت چوزے (چکن) کا سینہ بغیر ہڈی کے گوشت والا حصہ لیں۔ آدھے انچ کے سلائس بنا لیں ، نمکین پانی میں دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اورٹھنڈا ہونے دیں۔
2۔سیب کو اندر سے اچھی طرح صاف کر کے اس کے چھلکو ں کے ساتھ درمیان میں آدھا کاٹ کر سلائس بنا لیں ۔ ان کو لیمن جوس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
3۔اننا س کے ٹکڑے کر کے سلائس بنا لیں ، سلائس کی موٹائی آدھے انچ تک کی ہو۔
4۔سلاد کے پتوں کو اچھی طرح پانی کی وافر مقدار میں دھو لیں ۔ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں اور خشک ہونے دیں۔ اجوائن کے پودے کی ڈنٹھل کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں اور اس کے پتے توڑ لیں۔ اخروٹ کی گویوں کو گرم پانی میں چند منٹوں کے لئے ڈال کر رکھ دیں اور کچھ دیر کے بعد نکال کر خشک کر لیں ۔ اور توڑ کر ایک طرف رکھ دیں۔
5۔ بالائی کے بغیر دہی کو کسی سوتی کپڑے میں ڈال کر اونچی جگہ پر لٹکا دیں تاکہ اس میں موجود پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے۔ لٹکانے کے لئے وقت دس منٹ سے پندرہ منٹ تک ہے۔ اس کے بعد اتار لیں۔
6۔ چکن (گوشت) سیب انناس ٹکڑے کی ہوئی اخروٹ کی گریاں اور اجوائن کے پتے لے کر ان کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس میں خشک دہی شامل کر دیں اور اس میں ذائقے کے لئے سفید پسی ہوئی مرچ اور نمک شامل کر دیں۔
7۔خشک سلاد کے پتے جو پہلے سے ڈریسنگ کے لئے موجود ہیں۔ ان کو لے کر ڈش پر بچھا دیں اور یہ مکس کیا ہوا سلاد اس پر بچھا دیں ۔
8۔ اس پر اخروٹ کی گریاں جو تو ڑ کر رکھی گئی ہوئی تھیں چھڑک دیں اور سلاد کو کھانے کے لئے پیش کر دیں ۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 180
پروٹین 11.3
چکنائی 9.6
کاربوہائیڈریٹس 13
فلائبرز(ریشے) 1

(5183) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Golden Chicken Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Golden Chicken Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.