Golden Kebab Recipe In Urdu - Recipe No. 7011

گولڈن کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7011

Golden Kebab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

40 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
4 کینو دو عدد
5 شملہ مرچ ایک عدد
6 پیاز دو عدد
7 ہلدی ایک چائے کا چمچ
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 لیموں ایک عدد
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو دھو کر فریزر میں رکھ دیں اور جب سخت ہو جائے تو اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
  2. 2 ایک پیالے میں لیموں کا چھلکا کھرچ کر نکال لیں اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس بھی شامل کر دیں۔
  3. 3 اس میں کچلا ہوا لہسن،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
  4. 4 مصالحے کے اس مکسچر میں چکن کی بوٹیاں،چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ اور پیاز اور کینو کے ٹکڑے ڈال دیں۔آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 گرل پین کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ گرم کریں اور اس پر دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں۔
  6. 6 میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں اور سبزیوں کو چھوٹی سیخوں پر لگا لیں اور گرل پین پر تیز آنچ پر گرل کر لیں۔
  7. 7 درمیان میں بچا ہوا مصالحہ بوٹیوں پر ڈالتے جائیں۔جب ہر طرف سے پک جائے تو چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 ان جھٹ پٹ بننے والے کبابوں کو مایونیز کے ساتھ پیش کرکے بچوں کو خوش کر دیں۔

(870) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab And Tikka - مزید کباب و تکہ

Urdu cooking recipe of Golden Kebab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Golden Kebab is a Kabab And Tikka, and listed in the Kebab aur Tikka. its preparation time is only 40 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.