Gond Panjiri Recipe In Urdu - Recipe No. 7130

Gond Panjiri Urdu recipe is available at UrduPoint. Gond Panjiri is a famous dish in this region. You can read here Gond Panjiri recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Gond Panjiri. You can know the complete method to make Gond Panjiri on this page. We will also tell you how long it will take to make Gond Panjiri. Read the recipe, ingredients, and everything related to Gond Panjiri below.

گوند پنجیری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7130

Gond Panjiri Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سوجی 1/2 کلو

2 بُورا (باریک پسی ہوئی چینی) 1/2 کلو

3 گھی 1/2 کلو

4 گوند 1/2 پاؤ

5 مکھانے 1/2 پاؤ

6 بادام 1/2 پاؤ

7 پستے 2 کھانے کے چمچے

8 اخروٹ 1/4 کپ

9 چلغوزے 2 کھانے کے چمچے

10 ناریل (پسا ہوا) 1/2 پاؤ

11 کشمش (چھوٹی) 1/2 پاؤ

12 کاجو حسب ضرورت

13 سونٹھ (پسی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچہ

14 سونف 1/2 چائے کا چمچہ

15 اجوائن 1/2 چائے کا چمچہ

16 چھوہارے حسب ضرورت

17 تل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے 1 گلاس پانی میں بادام‘پستے‘چھوہارے اُبال لیں اور کاٹ لیں۔
  2. 2 اب دیگچی میں 2 کھانے کے چمچے گھی گرم کریں اور میوہ جات ڈال کر فرائی کرکے الگ رکھ دیں۔
  3. 3 1 پاؤ گھی گرم کریں مکھانے ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریباً لائٹ براؤن ہونے تک بھون لیں اور الگ رکھ دیں۔
  4. 4 اس کے بعد 1/2 پاؤ گھی میں گوند کو ہلکی آنچ پر بھون لیں اس کی پہچان یہ ہے کہ یہ پھول جائے گا اور کرارہ ہو جائے گا۔
  5. 5 باقی گھی میں سوجی کو بھون لیں اور لائٹ براؤن ہونے پر نکال لیں۔
  6. 6 فرائی پین میں تل اور ناریل کو بھون لیں۔
  7. 7 اب ایک کھلی دیگچی میں 2-3 کھانے کے چمچے گھی گرم کریں اور سونٹھ‘سونف‘اجوائن ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔
  8. 8 فرائی ہونے پر بادام‘پستے‘اخروٹ‘بُورا‘چلغوزے‘ناریل‘کشمش‘کاجو‘گوند‘مکھانے‘چھوہارے‘تل اور سوجی ڈال کر مکس کریں۔1 منٹ تک بھون لیں۔
  9. 9 گوند پنجیری تیار ہے۔دیگچی سے نکال کر کسی برتن میں رکھ دیں۔
  10. 10 جب دل چاہے کھائیں نہایت مزیدار اور مقوی ہونے کے علاوہ سردی سے بچنے کے لئے بہترین غذا ہے۔
  11. 11 آپ اسے گرمیوں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔(گرمی میں سونٹھ کا استعمال نہ کریں)۔

(3243) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Panjeri

Urdu cooking recipe of Gond Panjiri, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gond Panjiri is a Panjeri, and listed in the Panjeri. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.