Gosht Aur Sabziyon Ka Soup Recipe In Urdu - Recipe No. 7028

گوشت اور سبزیوں کا سوپ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7028

Gosht Aur Sabziyon Ka Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈر کٹ بیف 250 گرام
2 مکس سبزیاں دو پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
5 پیاز ایک عدد
6 چلی گارلک ساس چار کھانے کے چمچ
7 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
8 اجوائن آدھا چائے کا چمچ
9 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مکس سبزیوں میں پھول گوبھی،گاجر،ٹماٹر اور شملہ مرچ لے لیں۔
  2. 2 شملہ مرچ اور ٹماٹر کے بیج نکال کر باریک سلائسز کاٹ لیں۔
  3. 3 پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کرکے اسے دو سے تین منٹ اُبلتے ہوئے پانی میں اُبال کر ٹھنڈے پانی سے نتھار لیں اور گاجر کی بھی باریک اسٹرپس کاٹ لیں۔
  4. 4 گوشت کو صاف دھو کر اس کی اسٹرپس کاٹ لیں۔
  5. 5 کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں باریک کٹا ہوا لہسن اور چوپ کی ہوئی پیاز کے ساتھ گوشت کو فرائی کریں۔
  6. 6 گوشت کی رنگت سنہری ہونے پر اس میں چار پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس سے پچیس منٹ پکائیں۔
  7. 7 تمام کٹی ہوئی سبزیوں میں نمک،کالی مرچ اور پھول گوبھی ڈال کر ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تین سے چار منٹ فرائی کریں۔
  8. 8 آخر میں فرائی کی ہوئی سبزیوں کو پکتے ہوئے سوپ میں ڈال کر چولہے سے اُتار لیں۔
  9. 9 گرم گرم ڈش میں نکال کر چلی گارلک ساس کے ساتھ شروع کریں۔

(443) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Soups - مزید سوپ

Urdu cooking recipe of Gosht Aur Sabziyon Ka Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gosht Aur Sabziyon Ka Soup is a Soups, and listed in the soups. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.