Gosht Haleem Recipe In Urdu

گوشت حلیم بنانے کی ترکیب

Gosht Haleem Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

70 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

10 افراد

کیلوریز‎

987 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت دو کلو
2 گیہوں آدھا کلو
3 دال چنا ایک پاؤ
4 دال مسور آدھ پاؤ
5 دال مونگ آدھ پاؤ
6 چاول آدھ پاؤ
7 تمام مصالحہ حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گیہوں کو بادن دستے میں کوٹ لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں حتیٰ کہ سفید دانہ نظر آنے لگے
  2. 2 گوشت میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں
  3. 3 یہ یاد رکھیں کہ گوشت خوب گل جائے
  4. 4 اب دال مسور اور دال مونگ چاول ڈال کر خوب گلا لیں
  5. 5 گیہوں اور چنے کی دال کو بھی الگ پکا لیں
  6. 6 جب گیہوں گل جائیں تو تمام دالیں اور گوشت بھی ایک جگہ کرلیں
  7. 7 اب یہ سب چیزیں بڑے دیگچے میں ڈال کر پکائیں
  8. 8 حلیم کو اتنا گھوٹیں کہ لیس چھوٹ پڑے
  9. 9 پیازبادامی کر کے رکھ لیں
  10. 10 ہری مرچ باریک باریک کاٹ کر رکھ لیں
  11. 11 جتنا حلیم کی گھٹائی ہو گی حلیم اتنا ہی لذیذ ہوگا
  12. 12 حلیم تیار ہو جائے تو بادامی پیاز ہری مرچ اور گرم مصالحہ پسا ہوا ڈال کر کھائیں

متعلقہ پکوان

(3453) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal And Dal - مزید دال پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Gosht Haleem, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gosht Haleem is a Daal And Dal, and listed in the pulses lentils. its preparation time is only 70 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 10 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.