Grapes And Paneer Cream Recipe In Urdu

انگور اورپنیر کریم بنانے کی ترکیب

Grapes And Paneer Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
بیج کے بغیر انگور سبز،سیاہ 4گچھے یا 150گرام
انڈے کی سفید ی 2عدد
چینی کا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
لیموں کا چھلکا اور رس 1کھانے کا چمچ
کم چکنائی کا پنیر 225گرام
شہد 3کھانے کے چمچ
ترکیب:
1۔انگور کو3یا 4، انگور وں کے گچھوں میں تقسیم کر لیں ۔ان انگوروں کو انڈے کی سفید ی لگا ئیں اور بعد میں ان پر چینی ایک پاؤڈر میں اچھی طرح چھڑک دیں اور خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔
2۔لیموں کے چھلکے ،رس، پنیر اور شہد کو اچھی طرح مکس کر دیں اور اس میں بچے ہوئے انگور کو ٹ کر ڈال دیں۔
3۔انڈوں کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور انگوروں کے آمیزے میں ڈال کر چمچ سے مکس کریں اور شیشے کے درمیانے پیالوں میں آمیزے کو ڈال دیں۔
4۔پیالوں میں چینی لگے انگوروں کے گچھے سجائیں اور پیش رکیں۔
غذائیت:
توانائی 153کیلوریز
چکنائی 0گرام
جاذب چکنائی 0گرام
کولیسٹرول 0.56ملی گرام
فائبر 0گرام

متعلقہ پکوان

(4548) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Dishes - مزید پھلوں کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Grapes And Paneer Cream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Grapes And Paneer Cream is a Fruit Dishes, and listed in the fruit dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.