Green Chicken Masala Recipe In Urdu

چکن ہرا مصالحہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Green Chicken Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Green Chicken Masala is a Chicken Masala, and listed in the Masala Chicken. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Green Chicken Masala Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن بارہ ٹکڑے ڈیڑھ کلو
ہرا دھنیا پسا ہوا تین گٹھی
ہری مرچ دس عدد پسی ہوئی
لہسن پسا ہوا آٹھ جوئے
دہی ایک پیالی
ادرک پس اہوا ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ دس عدد
لیموں دو عدد
گھی یا آئل ایک پیالی
ترکیب:
چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ لیں تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے پھر مرغی پر نمک، دہی، ادرک، لہسن لگا کر ایک دیگچی میں ابالنے کے لئے رکھ دیں۔ ڈھکن بالکل نہ ڈھانکیں۔ جب چکن کا پانی سوکھ جائے تو ٹکڑوں کو نکال کر ایک تھالی میں رکھ دیں۔ دیگچی کو ایسا ہی رہنے دیں۔ ایک فرائی پین میں دو کھانے کے چمچ گھی یا آئل ڈال کر چٹنی تل لیں۔ (یعنی ہرا دھنیا تین گٹھی، ہری مرچ دس عدد اور آٹھ جوئے لہسن ان تینوں کو باہم ملا کر باریک چٹنی پیس لیں اور اس پسی ہوئی تیار چٹنی کو تل لیں) جب تل جائے تو دیگچی میں ڈال دیں پھر اسی فرائی پین میں باقی کوکنگ آئل ڈال دیں۔ جب گرم ہو جائے تو چکن کے ٹکڑوں کوتل لیں۔ جب براؤن ہو جائیں تو چٹنی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ جب سب ٹکڑوں کو تل لیں اور وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو چٹنی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ جب سب ٹکڑوں کو تل لیں اور وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو چٹنی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ جب سب ٹکڑے اچھی طرح اس میں مل جائیں تو اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں اور لیموں کا عرق ڈال دیں۔ دس منٹ کے لئے ہلکی آنچ میں دم دے لیں۔ لیجئے مزید ار ڈش تیار ہے یہ پانچ افراد کے لئے کافی ہے۔

متعلقہ پکوان

(4461) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Masala - مزید چکن کھڑا مصالحہ اور مصالحہ چکن

More Recipes - مزید تراکیب