Green Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 6876

گرین کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6876

Green Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو تین عدد درمیانے
2 مٹر ایک پیالی
3 پالک 150 گرام
4 پودینہ ایک گٹھی
5 نمک حسب ذائقہ
6 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
8 انڈے دو عدد
9 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
10 ہری مرچیں تین سے چار عدد
11 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مٹر کے دانوں کو ایک پیالی پانی اور کچلے ہوئے لہسن کے ساتھ ہلکی آنچ پر اتنی دیر ابالیں کہ پانی خشک ہو جائے اور مٹر اچھی طرح گل جائے۔
  2. 2 پالک اور پودینے کو صاف دھو کر باریک چوپ کر لیں اور چھلنی میں رکھ دیں تاکہ اچھی طرح خشک ہو جائے۔
  3. 3 ابلے ہوئے میش کئے ہوئے آلوؤں میں پالک،پودینہ،میش کئے ہوئے مٹر،نمک،کالی مرچ اور باریک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور حسب پسند شیپ کے کباب بنا لیں۔
  4. 4 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے سنہری فرائی کر لیں۔

(842) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka - مزید کباب، کلیجی، کوفتے اور تکہ

Urdu cooking recipe of Green Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Green Kabab is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.