Gujrati Dahi Baray Recipe In Urdu

گجراتی دہی بڑے بنانے کی ترکیب

Gujrati Dahi Baray Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ماش کی دال ڈیڑھ کپ
2 نمک حسب ذائقہ
3 تیل فرائی کے لیے
4 دہی ایک کلو
5 املی کی میٹھی چٹنی حسب ضرورت
6 ناریل پسا ہوا
7 ہرادھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا
8 لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
10 بگھار کے لیے تیل دو کھانے کے چمچ
11 رائی ایک کھانے کا چمچ
12 کڑی پتہ دوڈنڈی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1
    ماش کی دال کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگودیں ،پھر اس کا پانی نکال کرپیس لیں،دال بالکل باریک نہ ہو،دانے دار رہنی چاہیے،اب اس میں نمک ملادیں، تیل کڑھائی میں گرم کریں اور بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کریں۔
  2. 2 گولڈن ہو جائیں تو نکال کر ایک کھلے برتن میں پانی میں ڈالتے جائیں،اس کے بعد دہی میں صرف چینی
  3. 3  ڈال کر پھینٹ لیں۔
  4. 4 ایک ڈش لیں ،پکوڑوں میں سے دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑلیں،ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اوپر دہی ڈالیں پھر اس پر املی کی میٹھی چٹنی ،ناریل،نمک ،لال مرچ چاٹ مصالحہ ،بگھار اور ہر ادھنیا ڈال کر سرو کریں۔

(465) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dahi Bhalla And Dahi Baray - مزید دہی بھلے اور دہی بڑے

Urdu cooking recipe of Gujrati Dahi Baray, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gujrati Dahi Baray is a Dahi Bhalla And Dahi Baray, and listed in the Dahi vada and dahi bhalle. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.